لکی (نمائندہ خیبرنامہ) لکی مروت کے علاقے وانڈہ کلن میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو گھر کے اندر ایک غیر مرد کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا تو طیش میں آکر بندوق اٹھائی اور دونوں پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔

![]()