ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی جانب سے بنوں ادب کے شعراء کے لیے ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بنوں کے نامور شعراء نے بھرپور شرکت کی اور اپنی خوبصورت شاعری اور نظموں سے محفل کو چار چاند لگا دیے اور شرکاء کو خوب لطف اندوز کرایا۔شعراء نے مزاحیہ، سماجی، موجودہ حالات کے تناظر میں اور دیگر اہم موضوعات پر کلام پیش کیا، جس سے حاضرین محفل نے دل کھول کر داد دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے شعراء کو۔ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شعر و شاعری کے ذریعے معاشرے کی اصلاح بہترین انداز میں کی جا سکتی ہے۔ علامہ اقبال، رحمان بابا اور خوشحال خان خٹک جیسے عظیم شعراء نے اپنی شاعری کے ذریعے معاشرے کی رہنمائی اور اصلاح کی شاندار مثالیں قائم کیں۔انہوں نے کہا کہ اس مشاعرے میں بنوں کے مسائل پر بھی بات کی گئی۔ میری خواہش ہے کہ بنوں کو مکمل پرامن بنا کر امن کا گہوارہ بنایا جائے، بنوں کا پرانا مازدیگر(شام) پھر سے بحال ہو، روڈز کھلے ہوں اور عوام کو سکون ملے۔ اس مقصد کے لیے میں اپنی بھرپور کوششیں کر رہا ہوں۔ڈی آئی جی سجاد خان نے مزید کہا کہ بنوں ریجن کی پولیس بہادر پولیس ہے، جو اپنے سینے آگے کرکے قربانیاں دے رہی ہے تاکہ بنوں کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔شعراء نے بھی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی شعر و شاعری کو مثبت انداز میں پیش کرکے بنوں کے عوام کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے