تمام خدمات مکمل طور پر بحال،مریضوں کی فلاح و بہبود ہمیشہ ہسپتال کی اولین ترجیح رہے گی، ڈاکٹر شیر زمان
پشاور (نیوز رپورٹر) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے ہڑتال پر موجود ڈاکٹروں کے ساتھ کامیابی سے معاہدہ کرلیا۔ اس حوالے سے ایچ ایم سی ڈائریکٹر کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیکل ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیرزمان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہسوار نے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے انتظامیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود ہمیشہ ہسپتال کی اولین ترجیح رہے گی اور بغیر کسی رکاوٹ کے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے دوران ہسپتال کی انتظامیہ ہنگامی خدمات سرانجام دیتی رہی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تشویشناک حالت میں مریضوں کو فوری طبی امداد ملتی رہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال کر رکھی تھی۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے