اسلام اباد (نمائندہ خصوصی)پشاورپولیس نے ایک بڑے نوسر باز کو گرفتار کر لیا جس نے اپنے آپ کو کبھی قومی اسمبلی کا پی آر او اور کبھی نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کر کے نہ صرف عام شہریوں بلکہ خیبر پختونخوا کے اعلیٰ پولیس و سول افسران تک کو چکر میں ڈال دیا۔کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق تھانہ حیات آباد کے ایس ایچ او نے گزشتہ دنوں کارروائی کرتے ہوئے اصف خان ولد سبز علی ساکن لکی مروت کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ نوسر باز سابق آئی جی خیبر پختونخوا سمیت کئی آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ایکسائز کے اعلیٰ افسران کو اپنے جال میں پھنسا چکا۔ جنوبی اضلاع میں تعینات افسران کو مبینہ طور پر اپنے تعلقات اور دباؤ دکھا کر نقصان پہنچاتا رہا، جبکہ بعض افسران اس کے خلاف آواز اس لیے بلند نہ کر سکے کہ کہیں ان کی بدنامی نہ ہو جائے۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ شخص مختلف پولیس افسران کے ساتھ تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر اپنی ”پاورفل شخصیت“ کا تاثر دیتا اور انہی روابط کی بنیاد پر ذاتی مفادات حاصل کرتا رہا۔ یہاں تک کہ ایکسائز کے ایک اعلیٰ افسر کو بھی اس نے لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک سابق ائی جی سمیت کئی افسروں کی تصویریں اور میسجز آہستہ آہستہ منظر عام پر آ رہے ہیں۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے