اقدام کا مقصد متاثرہ خواجہ سراؤں،خواتین اور بچیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، آرزو خان
پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور میں قائم خواجہ سرا قیادت میں کام کرنی والی تنظیم منزل فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوات اور بونیر میں سیلاب سے متاثرہ خواجہ سرا، خواتین اور بچیوں کے لیے ہائی جین کٹس تقسیم کرے گی۔ ہر کٹ میں روزمرہ استعمال کی 9 بنیادی اشیاء شامل ہیں تاکہ متاثرہ خواجہ سرا، خواتین اور بچیوں کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اس حوالے سے متاثرین سیلاب کے لئے راشن، کپڑے و دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی بڑی تعداد بونیر روانہ کی گئی، روانگی کے موقع پر منزل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور خیبر پختونخوا خواجہ سرا کمیونٹی کی صدرآرزو خان نے کہا کہ ہماری خواجہ سرا کمیونٹی بھی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے، ہمارے اس اقدام کا مقصد متاثرہ خواجہ سراؤں کے ساتھ خواتین اور بچیوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار ہے تاکہ انہیں مشکل وقت میں سہارا دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اس قیامت خیز گھڑی کا پتہ چلا تو ملک کی دیگر فاؤنڈیشنز کی طرح منرل فاؤنڈیشن نے بھی اپنی بساط کے مطابق کار خیر میں آگے رہی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے و دیگر ادارے اس مشکل کی گھڑی میں آگے آئیں اور دیگر متاثرہ لوگوں کی طرح خواجہ سرا کمیونٹی کی بھی مدد کریں کیونکہ ہماری کمیونٹی کو ہمیشہ معاشرے میں نظر انداز کیا گیا ہے، یہ دکھ کی گھڑی ہے اور ہم تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

![]()