کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ماہ ربیع الاوّل کے لیے ادارہ تبلیغ الاسلام کے جلسوں، جلوسوں اور تقاریب کے لیے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے احکامات جاری کردیے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں خصوصی کنٹرول روم قائم، ماہ ربیع الاول کے حوالے سے ادارہ تبلیغ الاسلام اور دیگر مکاتب فکر کے جلسوں، جلوسوں اور تقاریب کے لیے یکساں حفاظتی اور انتظامی سہولیات فراہم کی جائے گی، ربیع الاوّل کے جلسوں، جلوسوں اور تقاریب کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں اور تقاریب کے مقام کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، کھلے مین ہول پر ڈھکن لگانے 12 ربیع الاوّل تک کنسٹرکشن اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر پابندی اور اندرون شہر تعمیراتی کام پر پابندی ہوگی جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیے گئے ہیں، مذہبی اور ذہنی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی کوششیں جاری رکھیں جائے گی ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سید ظاہر علی شاہ اور سید فیاض علی شاہ کی قیادت میں ربیع الاول کے حوالے سے ادارہ تبلیغ الاسلام کے وفد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور بابر تنولی، ایس پی سیکورٹی مجیب الرحمن، ایکسین پیسکو رحمان اللہ، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی یاسر علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور معاذ خان اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے سربراہ نے اپنے جلسوں اور جلوسوں کا شیڈول کمشنر پشاور ڈویژن کے حوالے کیا وفد کی جانب سے مطالبات اور شیڈول کے تناظر میں فوری احکامات جاری کیے گئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے وفد کو یقین دلایا کہ ربیع الاوّل کے تمام تر انتظامات کی وہ ازخود نگرانی کرینگے اور اس سلسلے میں وہ جلد شہر کا دورہ کرینگے



![]()