وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج وزارتِ خزانہ پہنچے۔ اجلاس میں ان کے ہمراہ مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کے عوام، خصوصاً ضم شدہ اضلاع کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ اور حصول کی جدوجہد ہر فورم پر بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنی مالی ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات کے لیے ایک مضبوط اور واضح مؤقف رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا ہر سطح پر عوامی مفاد، مالی حقوق اور ترقیاتی وسائل کی منصفانہ فراہمی کے لیے مؤثر آواز بلند کرتی رہے گی، تاکہ صوبے کے عوام کو وہ حقوق میسر آسکیں جن کے وہ حقیقی طور پر حقدار ہیں۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے