
آئس، شراب، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری
پشاور (مدثر زیب) ضلع بھر میں مختلف جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں احمد شاہ، محمد وصال، ہمایون اختر، صادق اور ریاض شامل ہیں،کارروائیوں کے دوران آدھا کلو گرام آئس، دو بوتل شراب، تین عدد پستول سمیت متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے جبکہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
![]()