صوبے کے کاریگروں اور کاروباری طبقے کو مزید منظم، بااختیار اور متحد کیا جائے گا،نومنتخب صدر کا حلف برداری تقریب سے خطاب
پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کے مقامی ہوٹل میں خیبر پختونخوا فرنیچر ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فرنیچر سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد، صنعتکاروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مردان، نوشہرہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور دیگر شہروں کے وفود بھی شریک تھے۔ تقریب میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد حسین،SMEDA کے پروونشل چیف راشد امان، TDAP کے ڈائریکٹر زاہد خٹک، خیبر چیمبر کے صدر حاجی یوسف سمیت مختلف چیمبرز اور کاروباری تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوئے جبکہ مہمان خصوصی سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف بھی پُروقار تقریب کا حصہ تھے۔

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ عرفان خلیل کو خیبر پختونخوا فرنیچر ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا ہے کیونکہ دیگر امیدواروں نے تنظیمی اتحاد اور فرنیچر سیکٹر کے وسیع تر مفاد میں اپنے کاغذات واپس للئے تھے۔تقریب سے اپنے خطاب میں نومنتخب صدر عرفان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرنیچر انڈسٹری پاکستان اور خیبر پختونخوا کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے کاریگروں اور کاروباری طبقے کو مزید منظم، بااختیار اور متحد کیا جائے گا۔

شرکاء نے پوری امید ظاہر کی کہ نئی قیادت فرنیچر سیکٹر کو مزید فعال بنائے گی اور صوبے کی کاروباری برادری کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔مختلف سرکاری و نجی اداروں اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی،یاد رہے کہ فرنیچر ایسوسی ایشن کے باقاعدہ انتخابات ہر تین سال بعد ہوتے ہیں۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے