فن لینڈ میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمد مجتبہ کو ان کے ماحول دوست بایو بیسڈ میٹیریل پر تحقیقی کام کے لیے یانگ ریسرچر ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے، جس کے ساتھ انہیں 10,000 یورو انعام بھی دیا گیا۔ڈاکٹر مجتبہ کی تحقیق قدرتی وسائل جیسے سیلولوز اور کیٹن کو ماحول دوست متبادل میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے، جو روزمرہ مصنوعات میں استعمال ہونے والے نقصان دہ کیمیکلز کی جگہ لے سکتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے رہائشی ڈاکٹر محمد مجتبہ فی الحال VTT ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر آف فن لینڈ میں سینئر سائنسدان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی جدت طرازی سے پاکستان جیسے ممالک میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور سبز صنعتوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے