
ری ٹوٹلنگ کے ساتھ پیپر دیکھنے کی نئی سہولت کا آغاز
بی آئی ایس ای پشاور* *نے* طلباء کی شکایات اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے *”ری ٹوٹلنگ ود شو آف پیپرز”* کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت طلباء اب اپنے پرچے خود بھی دیکھ سکیں گے۔ جو طلباء اپنے پیپرز دیکھنا چاہتے ہیں، وہ مقررہ مدت میں درخواست دے سکتے ہیں۔ فیس تفصیل:ری ٹوٹلنگ + شو آف پیپر = 2500 روپے فی پیپر (نمبرز میں تبدیلی کی صورت میں فیس واپس کی جائے گی) صرف ری ٹوٹلنگ* = 600 روپے فی پیپر طلباء اپنے والدین یا اساتذہ کو ساتھ لا سکتے ہیں تاکہ وہ بھی اس عمل کا مشاہدہ کریں۔ اگر مارکنگ میں *اوور مارکنگ، انڈر مارکنگ، بغیر چیک کیے گئے سوالات یا ٹوٹلنگ کی غلطی* پائی گئی، تو درستگی کی جائے گی۔ پیپر کی جانچ *ماہر مضمون، ریفری اور والدین/اساتذہ* کی موجودگی میں ہوگی اور ریفری کا فیصلہ حتمی تصور ہو گا۔ طلباء کو پیپر دیکھنے سے قبل *حلف نامہ* جمع کروانا ہو گا۔
![]()