سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے محمد ارشد نے 3ماہ میں 600 سے زیادہ کنڈے اتارے،200 سے زیادہ بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی ار درج کی گئی
پشاور (نیوز رپورٹر) سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او محمد ارشد رشید کی تعیناتی کے محض تین ماہ بعد ان کا تبادلہ ضلع صوابی کر دینا سمجھ سے بالاتر امر ہے کیونکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ایس ڈی او کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوتی ہے پیسکو حکام کے اس فیصلے سے عوامی اور سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او محمد ارشد رشید نے تین ماہ کے عرصہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 600 سے زیادہ کنڈے اتارے اور 200 سے زیادہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی۔ اس کے علاوہ ماہ اگست میں 11 فیصد لائن لاسز بھی کم کیا جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دیگر سب ڈویژن کے مقابلے میں ان کی کارکردگی بہتر تھی مگر افسوس کہ تمام کارکردگی کے باوجود محض تین ماہ بعد ان کا تبادلہ کر دیا گیا جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی بھی ہے کیونکہ ایس ڈی او کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے پیسکو کے چیف ایگزیکٹو اور مسلم لیگی رہنما ارباب افضل حیات سے سے مطالبہ کیا ہے کہ سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او محمد ارشد رشید کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے