یتیم بچوں کے چہرے کھل اٹھے، بچوں، بچیوں میں گفٹ پیکس، کاپیاں، کتابیں تقسیم کی گئیں
پشاور(سٹی رپورٹر) کاروانِ حوا لٹریری فورم کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام ”خیبر کور“ میں کیا گیا۔ تقریب میں خیبر کور کے ایڈمنسٹریٹر شاہد خان نے مہمانوں کو یتیم خانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایگزیکٹو ممبر نیلوفر سمیع نے کاروانِ حوا کا تعارف کرایا اور 10 سالہ کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔پروگرام کا آغاز جماعت اول کے طالبعلم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، صغرا طالبہ نے نعت پڑھی، بڑی تعداد میں مہمان بچوں نے خاص طور پر شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ کاروان حوا کی ایگزیکٹو ممبرز ثمینہ قادر، نیلوفر سمیع، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر تابندہ فرخ،ادبیات اطفال خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر راج محمد آفریدی اور ایڈمنسٹریٹر شاہ محمود خان مومند بھی شریک محفل تھے۔ ڈاکٹر عاصمہ سمیع اس عظیم مقید کے لئے چیرٹی میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔ کاروان حوا کی چیئر پرسن بشریٰ فرخ نا سازیئ طبع کے باعث شرکت نہیں کر سکیں۔ ان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺکا فرمان عالیشان ہے کہ جس نے یتیم کے سر پر ہاتھ رکھا۔ وہ جنت میں میرے ساتھ ایسے ہو گا جیسے یہ دو انگلیاں۔ آپؐ نے اپنی دو انگلیوں کو ملا کر دکھایا۔ تقریب کے آخر میں بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا گیا اور ان میں گفٹ پیکس تقسیم کئے گئے جن میں ڈرائنگ بک، کلرز، بسکٹس، چاکلیٹس، ٹافیاں، ہیر بینڈ، ہیر پنز،پین اور دوات شامل تھی۔ راج آفریدی بچوں کے لئے کہانیوں کی کتابوں کا تحفہ لائے تھے۔ مہمانوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مفید مشورے دیئے۔

![]()