پاکستان میں صوبہ پنجاب کی حکومت نے لاہور کی کینال روڈ پر الیکٹرک ٹرام چلانے کے منصوبے کے تحت چین سے منگوائی گئی ’ٹریک لیس‘ الیکٹرک ٹرام کی آزمائش کی ہے۔
پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ منصوبہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے جدید نظام کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔ تاہم بعض حلقے اس کے لیے کینال روڈ کی مجوزہ توسیع کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
بدھ کو وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز نے چینی حکام کے ہمراہ کینال روڈ پر اس منصوبے کے ٹیسٹ رن کا جائزہ لیا۔ تاحال حکومت نے اس منصوبے کو مسافروں کے لیے شروع کرنے کی کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے سے کینال روڈ پر یومیہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد استفادہ کر سکیں گے اور یہ ایک ماحول دوست منصوبہ ہو گا۔

![]()