پولیو مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون اور مربوط حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی یاسر حسن
ضلع مہمند(نمائندہ خیبر نامہ) ہیڈ کوارٹر غلنئی ڈی سی آفس میں آمدہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مہمند کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللہ، اے ڈی سی جنرل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ای پی آئی کوآرڈینیٹر، پولیو ایریڈیکیشن انیشییٹو فوکل پرسن، آئی او، این اسٹاپ، کیپٹن ارباب، ڈی ایچ سی ایس او، ڈی ایم ایس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، جنگلات اور وائلڈ لائف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اکتوبر 2025 میں ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم (NID) کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون اور مربوط حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع مہمند کو پولیو فری بنانے کے قومی ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

![]()