نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ کو اپنا کر ان کی روشنی میں اپنی زندگیاں سنوارنی چاہئیں، مقررین
ضلع مہمند(نمائندہ خیبر نامہ) ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مہمند کے تعاون سے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ غلنئی میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس و مقابلہ تقاریر و نعت خوانی کا انعقادکیا گیا۔ پُرنور تقریب میں طلبہ نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت پر تقاریر اور نعتیہ کلام پیش کیے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث تھے۔ مقابلوں کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں نقد انعامات تقسیم جبکہ تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں۔سیرت النبیؐ کانفرنس کے موقع پر مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ کو اپنا کر ان کی روشنی میں اپنی زندگیاں سنوارنی چاہئیں۔ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی۔

![]()