تھانہ سرڈھیری کے مختلف علاقوں سے 4 مجرم اشتہاری سمیت سہولت کار گرفتار، پستول اور مسروقہ رقم برآمد
چارسدہ(نمائندہ خیبرنامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سرڈھیری عاشق حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری گلزار خان نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چار مجرمان اشتہاری اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر کے ایک پستول اور مسروقہ رقم برآمد کرلی۔وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے تحت 10 گاڑیوں اور 12 افراد کی بایو میٹرک و دیگر تصدیق بھی مکمل کی گئی۔

![]()