وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حکم پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیشہ ور گداگروں اور ان کے پیچھے موجود نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ پولیس کو تھانوں کی سطح پر کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔پنجاب اور سندھ سے آئے ہوئے پیشہ ور گداگروں کی جھگیاں مسمار کی جائیں گی، اور گداگروں کو استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ سماجی بہبود کی نگرانی میں مستحق گداگروں کو دارالکفالہ منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں مختلف ہنر سکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا، جبکہ کم عمر یتیم اور بے سہارا گداگر بچوں کو زمنگ کور میں منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی مفت تعلیم، رہائش اور کھانے پینے کا بندوبست موجود ہے۔ذرائع کے مطابق پوش علاقے حیات آباد میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (PDA) کو خصوصی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، پولیس، پی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر پشاور نے واضح کیا کہ:> “پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جائے گی، اور پشاور کو گداگری کے کلچر سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔”ذرائع کے مطابق آپریشن آج سے ہی پورے پشاور میں شروع کر دیا گیا ہے، اور اگلے چند روز میں بڑے نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔

Loading

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *