پشاور (فیاض شاداب)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر عباد نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں جاری آپریشن صوبائی حکومت کی مرضی سے ہو رہا ہے، مگر افسوس کہ حکومت کو وہاں کے متاثرہ عوام کی کوئی پروا نہیں۔ وہ پبی میں پراپرٹی ڈیلرز کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت “عشقِ عمران” میں اس قدر مگن ہے کہ عوامی مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ تیراہ کے متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں، مگر ان کی بحالی، امداد اور آبادکاری کے لیے کوئی سنجیدہ منصوبہ نظر نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے پاس کوئی واضح عوامی ایجنڈا نہیں، صرف دعوے اور بیانات ہیں۔ اگر حکومت واقعی عوام دوست ہوتی تو سب سے پہلے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی داد رسی کی جاتی اور انہیں تنہا نہ چھوڑا جاتا۔
![]()