سپورٹس گالا میں طلباء کرکٹ، فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے علاوہ اتھلیٹکس اورادبیات میں حصہ لے رہے ہیں
پشاور(مدثرزیب سے) ضلع پشاور کے 84 سکولوں میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، اس سلسلے میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی پروگرام کا انعقاد گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول سٹی نمبر 1 میں رنگا رنگ تقریب سے کیا گیا جس میں مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز سمیت کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی محمد ارشاد خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) پشاور تھے جنہوں نے کیک کاٹ کر ضلعی مڈل سکولز سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ سید عاصم علی شاہ جنرل سیکرٹری مڈلز سکول ضلع پشاورکی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گیمز میں ضلع پشاور کے 84 سکولز کے 1200 سے زائد طلباء حصہ لیں گے جبکہ 84 سکولز کو 9 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سپورٹس گالا میں طلباء مختلف گیمز کرکٹ، فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے علاوہ اتھلیٹکس اورادبیات میں حصہ لے رہے ہیں۔ محمد ارشاد خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد یقینا نوجوان نسل کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے گالا کے بہترین انتظامات پر جنرل سیکرٹری عاصم علی شاہ، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور طلباء کی بے لوث کوشش کو خراج تحسین پیش کیا۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے