یہ تاریخی فیصلہ فزیوتھراپسٹس کو اپنے پیشہ ورانہ دائرہ کار کے تحت آزادانہ پریکٹس کرنے کا موقع دے گا،صوبائی ترجمان ڈاکٹر بابر وردگ
پشاور (نیوز رپورٹر) پاکستان فزیکل تھیراپی ایسوسی ایشن (پی پی ٹی اے) خیبر پختونخوا نے فزیوتھراپسٹس کے دائرہ کار کی منظوری کا خیرمقدم کیا، جسے پاکستان کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل نے منظور کیا۔پاکستان فزیکل تھیراپی ایسوسی ایشن (پی پی ٹی اے) خیبر پختونخوا چیپٹر، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان کی جانب سے فزیوتھراپسٹس کے طویل عرصے سے التواء میں پڑے دائرہ کار کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی ترجمان ڈاکٹر بابر وردگ نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ فزیوتھراپسٹس کو پاکستان بھر میں اپنے پیشہ ورانہ دائرہ کار کے تحت آزادانہ پریکٹس کرنے کا موقع دے گا، جس سے اس پیشے کی عزت اور پہچان میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے ڈاکٹر حیدر دارین، چیئرمین ایڈوائزری بورڈ برائے فزیوتھراپی اینڈ ری ہیبلیٹیشن/ممبر خیبر پختونخوا، اور دیگر تمام ممبران کی انتھک کاوشوں کو سراہا، جن میں شامل ہیں:ڈاکٹر اشفاق احمد (پنجاب) ڈاکٹر سمیرا فاروقی (سندھ) ڈاکٹر فرید کاکڑ (بلوچستان) ڈاکٹر ارشد نواز ملک (اسلام آباد) ڈاکٹر جمال اشرف (آزاد کشمیر)ڈاکٹر وردگ نے پی پی ٹی اے خیبر پختونخوا چیپٹر کے صدر، ڈاکٹر پیرزادہ خٹک کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جو اپنی کابینہ کے ہمراہ مسودہ سازی کے عمل میں مسلسل شریک رہے اور ساتھ ہی امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بین الاقوامی ماہرینِ فزیوتھراپی کی قیمتی آراء بھی شامل کیں۔اس منظوری کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر وردگ نے کہا کہ دائرہ کار کی منظوری کے بعد اب تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے فزیوتھراپسٹس عزت و وقار کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ اب انہیں صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کے تحت آزاد کلینکس کی رجسٹریشن کا بوجھ برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے