وطن عزیز سے محبت کے موضوع پر ملک بھر کے ادیبوں نے بچوں کیلئے کہانیاں لکھی ہیں
پشاور (پ ر) خیبر پختونخوا میں بچوں کے ادب کی سرگرم تنظیم ”ادبیاتِ اطفال خیبر پختونخوا” کے پلیٹ فارم تلے ”بنیان مرصوص” کی رونمائی کی شان دار تقریب ”درہ آدم خیل لائبریری” میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر جاوید آفریدی اور پروفیسر المر آفریدی نے کتاب کی اہمیت اور خاص کر ”بنیان مرصوص” کی اہمیت پر خیالات کا اظہار کیا۔”بنیان مرصوص” کتاب میں ملک بھر کے 24 ادیبوں کی 24 کہانیاں شامل ہیں۔ تمام کہانیوں کا مقصد ملک خداداد پاکستان سے محبت اور وطن کی قدر و احترام ہے۔ مرتبین ڈاکٹر راج محمد آفریدی اور شاہ محمود مومند نے کتاب کی اشاعت پر خوشی کا اظہار کیا۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے