موصوف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں مختلف اہم شعبہ جات میں تعینات رہے
پشاور (کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی شاہ اسد خان کی خدمات خیبرپختونخوا پولیس کے سپردکر دی گئیں۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے اسد خان کا شمار باصلاحیت، بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے، انہوں نے قلیل عرصے میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ کارکردگی اور بہترین قیادت کی بدولت فورس میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ اسد خان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں اہم شعبوں میں تعینات رہے۔انہوں نے سیکٹر کمانڈر ایم ون، سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو، اے آئی جی فنانس، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اے آئی جی لاجسٹک، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے آئی جی آپریشن جیسے اہم عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دیں اور ہمہ وقت قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنایا۔ شاہ اسد خان کا شمار ان افسران میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنی ٹیم کے لیے رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ عوام کے لیے تحفظ، انصاف اور خدمت کی ایک روشن مثال ہیں۔عوام نے ان کے سابقہ تجربات کو دیکھتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ شاہ اسد خان اپنے تجربے اور ویژن کے ساتھ خیبرپختونخوا پولیس کو مزید مضبوط، منظم اور عوام دوست فورس بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے